Wednesday , August 23 2017
Home / تفریح / فلمی اداکارہ رانی مکرجی کو لڑکی تولد

فلمی اداکارہ رانی مکرجی کو لڑکی تولد

ممبئی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ رانی مکرجی اور ان کے فلمساز شوہر آدتیہ چوپڑا نے آج اپنے پہلے بچہ کا خیر مقدم کیا ہے اور نوزائیدہ لڑکی کا نام ادیرا رکھا ہے ۔ یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ نے اپنے ٹوئٹر پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور بتایا کہ رانی مکرجی اور آدتیہ چوپڑا آج ایک لڑکی کے قابل فخر ماں باپ بن گئے آدتیہ کے چھوٹے بھائی اودے چوپڑا اور ان کے دوست کرن جوہر نے بھی ٹیوٹر نیوز پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ کرن جوہر نے کہا کہ میں آج ایک خوبصورت لڑکی کا چاچا بن گیا ہوں ۔ فلمی اداکارہ پریتی چوپڑہ جنہوں نے وائی آر ایف کے بیانر تلے کام کیا ہے ۔ اس جوڑے کو مبارکباد دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT