Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / فلمی اداکارہ ریکھا کی 62 ویں سالگرہ

فلمی اداکارہ ریکھا کی 62 ویں سالگرہ

ممبئی۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکارہ ریکھا جن کی شہرت یافتہ فلم ’’امرائو جان ‘‘ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور جبکہ فلم خوبصورت اور منجو کے نقوش برقرار ہیں آج 62 سال کی ہوگئیں ہیں۔ ہندی فلمی صنعت کی مشہور و مقبول ادکارہ ریکھا کے کیریئر کا آغاز 1966 ء میں بعمر 12 سال ہوا تھا۔ انہوں نے قومی ایوارڈیافتہ تلگو فلم ’’رنگولارٹنم‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ اگرچہ کہ ان دنوں وہ پردہ سیمیں سے غائب ہے لیکن 70 اور 80 کے عشرہ میں وہ چوٹی کی اداکارہ بن گئی تھیں۔ انہوں نے فلم امرائو جان، مقدر کا سکندر، سلسلہ، دو انجانے اور خوبصورت میں بہترین ادکاری کی تھی۔ ان میں ایک اور فلم ساون بھادو کے لئے یاد کیا جاتا ہے جس کے نغمے سوپر ہٹ ثابت ہوئے۔ انہوں نے 40 سالہ کیریئر میں 180 فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کی شناخت 1970 ء کے وسط میں قائم ہوئی۔ سالگرہ کے موقعپر ادکارہ شبانہ اعظمی اور ٹی وی اینکر مندرا بیدی نے ریکھا کو مبارکباد پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT