Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / فلمی اداکار سلمان خاں کے خلاف کیس کا فیصلہ

فلمی اداکار سلمان خاں کے خلاف کیس کا فیصلہ

جودھپور ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکار سلمان خاں کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں یہاں کی مقامی عدالت 18 جنوری کو فیصلہ صادر کرے گی اور انہیں ہدایت دی ہے کہ اس دن عدالت میں حاضر رہیں ۔ مجسٹریٹ دلپت سنگھ راج پروہیت نے آج دونوں فریقین کے بحث کے اختتام پر فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کیا اور سلمان خان سے کہا ہے کہ وہ اس موقع پر موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ کیس سے متعلق قطعی مباحث کا آغاز گذشتہ 9 دسمبر سے شروع ہوئے تھے ۔ فلمی اداکار کے خلاف یہ کیس اکٹوبر 1998 میں آرمس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا ۔ جن پر غیر کارکرد لائسنس کے ہتھیاروں سے 2 ہرنوں کے شکار کا الزام ہے ۔ یہ کیس محکمہ جنگلات نے دائر کیا تھا ۔ اگر وہ قصور وار پائے گئے تو 7 سال کی سزاء قید ہوسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT