Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / فلمی اداکار عامر خاں کو ملک چھو ڑ نے کی ضرورت نہیں

فلمی اداکار عامر خاں کو ملک چھو ڑ نے کی ضرورت نہیں

مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا مشورہ
نئی دہلی ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عدم تحمل پر عامر خان کے متنازعہ ریمارکس پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ صبر و تحمل اور رواداری ہندوستان کے ڈی این اے ( ضمیر) میںشامل ہے اور فلمی اداکار کو ملک سے چلے جانے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں یہ مشورہ دیا کہ سیاسی مفادات حاصلہ کے پروپگنڈہ سے متاثر نہ ہوں۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ رواداری ہندوستان کے ڈی این اے میں شامل ہے اور ملک میں عدم تحمل کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور عوام کو چاہئے کہ سیاسی پروپگنڈہ متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں امن اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور کوئی غلط کام نہیں ہورہا ہے ۔ لہذا عامر خان کو ملک چھوڑ دینے کی چنداں ضرورت نہیں ہے اور وہ یہاں بلا خوف و خطر زندگی گزارسکتے ہیں۔ فلمی اداکار نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک میں پیش آئے متعدد عدم تحمل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک تنازعہ چھیڑ دیا ہے اور بتایا تھا کہ میں اور میری اہلیہ (کرن راؤ) نے زندگی کا ایک بڑا حصہ  ہندوستان میں گزاردیا ہے لیکن پہلی مرتبہ میری  اپنے بچہ کے بارے میں فکرمند نظر آرہی ہے اور انجانے خوف سے وہ ملک سے باہر چلے جانے کی خواہشمند ہے۔ عامر خان نے ایوارڈس واپس کرنے والوں کی بھی تائید کی اور کہا کہ تخلیقی افراد کیلئے ناراضگی ظاہر کرنے کا یہ ایک مناسب طریقہ کار ہے۔

TOPPOPULARRECENT