Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / فلم اداکارہ منجو کا ر حادثہ میں زخمی

فلم اداکارہ منجو کا ر حادثہ میں زخمی

حیدرآباد۔/18جون، ( سیاست نیوز) تلگو فلم انڈسٹری کی معروف منجو فیملی آج حادثہ کا شکار ہوگئی۔شہر کے نواحی علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا تاہم اس حادثہ میں فلم اداکار منجو وشنو کی بیوی زخمی ہوگئی۔ یہ خاتون حیدرآباد اپنے مکان سے پہاڑی شریف جل پلی کے قریب واقع اپنے فارم ہاوز جارہی تھی۔ کار میں ڈرائیور کے علاوہ انجینئر بھی موجود تھا۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری بالخصوص منجو فیملی میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ زخمی خاتون کو اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس کار میں فلم ادا کار کی بیوی سوار تھی اس کار سے ایک دوسری کار ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT