Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / فلم اداکارہ کانگریس لیڈر جئے سدھا تلگو دیشم میں شامل

فلم اداکارہ کانگریس لیڈر جئے سدھا تلگو دیشم میں شامل

چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات ، آندھرا پردیش یا تلنگانہ کی سیاست میں سرگرم رہنے کا فیصلہ زیر غور
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ممتاز تلگو فلم ایکٹر و سابق رکن اسمبلی شریمتی جیہ سدھا نے بالاخر آج قومی صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے تلگو دیشم پارٹی کا کنڈوا اوڑھا کر شریمتی جیہ سدھا کو پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا ۔ شریمتی جیہ سدھا جو کہ سال 2009 متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ اسمبلی سکندرآباد سے کانگریس پارٹی ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں اور جب سال 2014 میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور پھر بعد ازاں رفتہ رفتہ کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرتی گئیں اور کانگریس پارٹی کی کسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے سے گریز کرتے ہوئے سرگرم سیاست میں حصہ نہیں لیا لیکن شریمتی جیہ سدھا آج وجئے واڑہ میں قومی صدر تلگو دیشم پارٹی و چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کا اظہار کیا جس پر مسٹر نائیڈو نے انہیں پارٹی میں شامل کرلینے کا اعلان کیا بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شریمتی جیہ سدھانے بتایا کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ان کی ملاقات بالکلیہ طور پر بھگوان کا فیصلہ ہے اور بھگوان نے ہی انہیں مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرنے پر مجبور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب سرگرم سیاست میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیوں کہ ریاست آندھرا پردیش کی تیز رفتار ترقی کے لیے مسٹر چندرا بابو نائیڈو کوشاں ہیں اور ان کے ذریعہ ہی آندھرا پردیش ریاست کی ترقی ممکن ہے ۔ جیسا کہ شہر حیدرآباد کی ترقی کو یقینی بنایا تھا ۔ شریمتی جیہ سدھا نے اخباری نمائندوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ فی الوقت ریاست تلنگانہ کی سیاست میں یا ریاست آندھرا پردیش کی سیاست میں سرگرم رہنے کے تعلق سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کی ہیں کیوں کہ وہ سیاسی حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد ہی کس ریاست میں سرگرم رہنے سے متعلق اپنا فیصلہ کریں گی ۔ ممتاز تلگو فلم ایکٹر و سابق رکن اسمبلی نے بتایا کہ وہ سابق میں ہی ایک موقعہ پر کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن اس وقت بعض حالات کی وجہ سے وہ استعفیٰ پیش نہیں کرسکیں ۔ لیکن اب وہ کانگریس پارٹی سے باقاعدہ طور پر مستعفی ہونے کے عد ہی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی مناسبت سے آج مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے تلگو دیشم میں شامل ہوگئی ہیں ۔ اسی دوران وزیر بلدی نظم و نسق حکومت آندھرا پردیش مسٹر نارائنا نے کہا کہ شریمتی جیہ سدھا کی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت سے تلگو دیشم پارٹی کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شریمتی جیہ سدھا سال 1999 میں متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں منعقدہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کی انتخابی مہم میں سرگرم حصہ لی تھیں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT