Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / فلم ’’ اظہر ‘‘ میں سابق کپتان کے خلاف سازشوں کا پردہ فاش

فلم ’’ اظہر ‘‘ میں سابق کپتان کے خلاف سازشوں کا پردہ فاش

کئی حقائق منظر عام پر میچ فکسنگ کے الزامات غلط ثابت ہونے کے بعد جھوٹ بے نقاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے مایہ ناز سپوت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین کی زندگی پر بنی فلم ’’ اظہر ‘‘ نے باکس آفس پر 20 کروڑ کا بزنس کی ہے ۔ تاہم اس فلم نے کئی تنازعات کو جنم دئیے ہیں اور کئی راز پر سے پردے بھی اٹھے ہیں ۔ ٹیم انڈیا میں شامل ہونے کے بعد مسلسل تین سنچریاں بناتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد اظہر الدین نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ اظہر نے اپنے شاندار مظاہرے کے ذریعہ جہاں شائقین کے دلوں میں اپنے لیے خاص مقام بنالیا تھا وہیں مختصر عرصے میں کرکٹ دنیا کے ہونہار کھلاڑیوں میں ان کا شمار ہونے لگا تھا ۔ اپنے کھیل اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے والے محمد اظہر الدین نے ان سے پہلے کپتان بننے والے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ دئیے تھے ۔ انہوں نے اپنے مخالفین کو زبان سے نہیں بلکہ اپنے نانا کی بتائی ہوئی بات پر عمل کرتے ہوئے اپنے بیاٹ سے اس کا جواب دیا تھا ۔ مگر میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد ان کے ساتھ توہین آمیز اور ظالمانہ سلوک کیا گیا ۔ لیکن فلم اظہر کے ذریعہ محمد اظہر الدین نے اشاروں اشاروں میں ساری داستان پیش کردی ہے ۔ فلم ریلیز ہونے سے قبل اظہر الدین کی دوسری شریک حیات فلم اسٹار سنگیتا بجلانی نے فلم پر فلمائے گئے ان کے رول پر اعتراض کرتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا ۔ فلم میں روی شاستری کو اپنی شریک حیات سے دھوکہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جس پر روی شاستری کے ارکان خاندان حیران ہوئے ۔ تاہم روی شاستری نے ابھی تک کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔

 

فلم میں بتایا گیا کہ روی شاستری ایک ہوٹل میں اپنی شریک حیات کے ہوتے ہوئے دوسری خاتون کے ساتھ ہوٹل کے دوسرے کمرے میں دوسری خاتون کے ساتھ وقت گذارتے ہوئے بتایا گیا ۔ ڈریسنگ روم میں منوج پربھاکر کی محمد اظہر الدین سے بحث و تکرار کو بتایا گیا ۔ جب ٹیم کے بیشتر کھلاڑی محمد اظہر الدین کے خلاف تھے تو سابق کپتان کپل دیو نے محمد اظہر الدین کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے ۔ منوج پربھاکر پر فلمائے گئے رول پر وہ بھڑک اٹھے اور انہوں نے اظہر الدین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ فلم میں بتایا گیا کہ جب محمد اظہر الدین پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تو ٹیم میں ان کا احترام کرنے والے کھلاڑی بھی ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا جن میں کپل دیو اور سدھو بھی شامل تھے۔ یہ اور بات ہے جب عدالت کا فیصلہ ہونے والا تھا اس وقت کپل دیو نے ایک ٹیلی ویژن پر یہ اعتراف کیا ہے کہ ہم نے مصیبت کے وقت اظہر کا ساتھ نہیں دیا اور محمد اظہر الدین فکسنگ میں ملوث نہیں ہوسکتے ۔ فلم میں محمد اظہر الدین نے اپنی پہلی شریک حیات نورین کو چھوڑنے کی غلطی کا اعتراف کیا وہیں دوسری شریک حیات سنگیتا بجلانی کا بھی مکمل تحفظ کیا ۔ فلم میں اظہر الدین کا یہ ڈائیلاگ کافی مشہور ہے ۔ انہوں نے تین سنچریاں بنائی ہے ۔ دو شادیاں کی ہیں اور ان پر میچ فکسنگ کا الزام ہے ۔ فلم میں محمد اظہر الدین کے والد کو روزنامہ سیاست پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT