Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / فلم اندوسرکار کی ریلیز پر حکم التواء کیلئے سنجے گاندھی کی ’بیٹی‘ کی درخواست

فلم اندوسرکار کی ریلیز پر حکم التواء کیلئے سنجے گاندھی کی ’بیٹی‘ کی درخواست

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنجے گاندھی کی حیاتیاتی بیٹی ہونے کی دعویدار ایک خاتون نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے 1975-77ء کے دور ایمرجنسی پر مبنی ایک فلم ’’اندوسرکار‘‘ کی ریلیز پر حکم التواء جاری کرنے کی درخواست کی۔ اس فلم کی ریلیز 28 جولائی کومقرر ہے جس کے خلاف کانگریس نے سخت مذمت اور احتجاج کی ہے۔ پریہ سنگھ پال نے جو یہ دعویٰ کرتی ہیکہ اندرا گاندھی کے فرزند آنجہانی سنجے گاندھی کی بیٹی ہے یہ الزام عائد کی ہیکہ مدھر بھنڈارکر کی ہدایت میں تیار یہ فلم من گھڑت حقائق اور مکمل طور پر توہین و اہانت پر مبنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT