Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / فلم ’اڑتا پنجاب ‘ کو ایک کٹوتی سے منظوری : ہائیکورٹ

فلم ’اڑتا پنجاب ‘ کو ایک کٹوتی سے منظوری : ہائیکورٹ

ممبئی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج فلم ’ اڑتا ۔ پنجاب ‘ کی ریلیز کی راہ ہموارکردی اور فلم میں صرف ایک کٹوتی کرنے کی ہدایت دی ہے جو پیشاب کرنے والا منظر تھا۔ عدالت نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ فلم میں Disclaimer میں بھی کچھ اضافہ کریں ۔ عدالت نے سنسر بورڈ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اسے خود کو بدلتے وقتوں سے ہم آہنگ کرنا چاہئے اور دادی ماں جیسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہے ۔ عدالت نے کہا کہ اس فلم میں جملہ 13 مناظر کٹ کرنے کی سنسر بورڈ نے ہدایت دی تھی تاہم اس کو برخواست کیا جاتاہے ۔ فلم میں پیشاب کرنے والے صرف ایک منظر کو حذف کیا جانا چاہئے اور اس میں کچھ اعلان کا اضافہ ہونا چاہئے ۔ اس میں پاکستان کا حوالہ حذف کرنے کی عدالت نے ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT