Friday , September 22 2017
Home / تفریح / فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کیخلاف شیوسینا کی دھمکی

فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کیخلاف شیوسینا کی دھمکی

ممبئی 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ڈسٹری بیوٹر نے یہ ادعا کیا ہے کہ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رُخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ کی ریلیز کے خلاف شیوسینا چھتیس گڑھ یونٹ سے دھمکی آمیز مکتوب وصول ہوا ہے جبکہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ماہیرہ خاں نے بھی کام کیا ہے۔ راہول ڈھولکیہ کی زیرہدایت فلم رئیس 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ شہر ممبئی کے ڈسٹری بیوٹر اکشے رتھی نے شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کے فرزند اور یووا سینا سربراہ آدتیہ ٹھاکرے اور چیف منسٹر چھتیس گڑھ رامن سنگھ سے ٹوئٹر پر ربط قائم کرکے مکتوب کی ایک کاپی پوسٹ کی ہے جوکہ دیونا گیری رسم الخط میں تحریر کی گئی ہے۔ سلسلہ وار ٹوئٹر میں اکشے رتھی نے دریافت کیاکہ پیارے آدتیہ ٹھاکرے ہمیں، شاہ رخ خاں کی فلم ’’رئیس‘‘ کی نمائش کے خلاف شیوسینا چھتیس گڑھ یونٹ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے کیا آپ اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT