Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / فلم سلطنت کے نغمہ پر تنازعہ

فلم سلطنت کے نغمہ پر تنازعہ

ممبئی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) گلوکار راحت فتح علی خاں نے بتایا ہے کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان کی فلم سلطنت کے لئے اُنھوں نے جو نغمہ گایا ہے، دراصل ارجیت سنگھ نے پہلے ہی ریکارڈ کروایا تھا۔ حال ہی میں ارجیت نے بجرنگی بھائی جان کے اداکار سے معذرت خواہی اور وہ نغمہ واپس کردینے کا اصرار کیا جسے انھوں نے علی عباس ظفر کی زیرہدایت فلم کے لئے گایا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتداء میں فلم سلطنت کے لئے ایک نغمہ جگ گھمایا تم ہی ہو کے گلوکار نے گایا تھا۔ لیکن بعدازاں یہ نغمہ راحت کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کروایا گیا۔اس خصوص میں دریافت کرنے پر پاکستانی گلوکار نے کہاکہ میں اس بات سے لاعلم ہوں کہ کسی نے یہ نغمہ گایا ہے اور ابھی ابھی آیا ہوں اور یہ نغمہ گاکر چلا جارہا ہوں۔ اس کے بعد کیا ہوگا مجھے کوئی سروکار نہیں ہے جبکہ فلم سلطنت کے موسیقار سلیم ۔ سلیمان ہیں۔

TOPPOPULARRECENT