Thursday , August 24 2017
Home / تفریح / فلم ’شورغل ‘کیخلاف فتویٰ، کئی شہروں میں نمائش پر پابندی

فلم ’شورغل ‘کیخلاف فتویٰ، کئی شہروں میں نمائش پر پابندی

ممبئی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : سیاسی ڈرامہ پر مبنی فلم ’ شورغل ‘ کے اداکار جمی شیرگل کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا ہے جب کہ اترپردیش کے متعدد شہروں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ فلمسازوں نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ وہ چیف منسٹر اکھلیش یادو سے ملاقات کر کے اترپردیش کے شہروں مظفر نگر ، کانپور ، غازی آباد اور لکھنو میں پابندی کے مسئلہ کی یکسوئی کے لیے نمائندگی کریں گے ۔ یہ فلم ’شور غل‘ ایک سیاسی ڈرامہ ہے جس میں مظفر نگر کے  فسادات 2013 کو بھی پیش کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT