Thursday , October 19 2017
Home / پاکستان / فلم ’فینٹم ‘کے خلاف حافظ سعید کی درخواست

فلم ’فینٹم ‘کے خلاف حافظ سعید کی درخواست

لاہور۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام)  جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے ہندوستانی فلم ’’ فینٹم‘‘ (Phantom) کی پاکستان میں نمائش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ہندوستانی فلم ’’ فینٹم‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کی جائے۔جماعت الدعوہ کا موقف ہے کہ فلم میں ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان اور حافظ سعید کو ٹہرایا گیا ہے۔ اس درخواست کے حوالے سے مزید کارروائی 10 اگست کو کی جائے گی۔کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’ فینٹم‘‘ ایک سیاسی سنسنی خیز فلم ہے، جسے ساجد ناڈیاڈوالہ نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی اداکاروں میں سیف علی خان اور کرینہ کپور شامل ہیں۔ ’’ممبئی ایونجر‘‘ نامی کتاب سے اخذ کی گئی فلم ’’ فینٹم‘‘ کی کہانی ممبئی حملوں اور عالمی دہشت گردی کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر 25 جولائی 2015 ء کو ریلیز کیا گیا جبکہ اسے 28 اگست 2015 ء کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT