Wednesday , June 28 2017
Home / تفریح / فلم ’’ٹرائپڈ‘‘ کی آئی نوکس جی وی کے میں خصوصی اسکرننگ

فلم ’’ٹرائپڈ‘‘ کی آئی نوکس جی وی کے میں خصوصی اسکرننگ

آئی  نوکس کنٹری پریمئر ملٹیپلکس چین کی جانب سے جی وی کے ون ملٹیپلکس بنجارہ ہلز میں 17 مارچ سے ریلیز ہوئی ہندی فلم ٹرائپڈ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائرکٹر نوین میڈارم، پروڈیوسر بللم کنڈہ سریش اور اداکارہ راکل پریت سنگھ نے شرکت کی۔ 103 منٹ طویل یہ فلم ایک دلچسپ کہانی پر مبنی ہے ۔ اس موقع پر سی ای او آئی نوکس لیزا لمیٹیڈ مسٹر الوک ٹنڈن نے بتایا کہ انہوں نے فینٹم فلمس سے مستقبل کے بھی تال میل بنائے رکھیں گے۔

 

بپاشا باسو ٹی وی ریالٹی شو
کرنا چاہتی ہیں
بپاشا باسو اب چھوٹے پردے پر آنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی فرضی کہانی پر کام کرنے کے بجائے ریالٹی ٹی وی شو میں آنا پسند کریں گی۔ بپاشا کی پچھلی فلم ایلون تھی جو سال 2015 ء میں آئی تھی۔ ٹی وی ایکٹر کرن سنگھ گروور کے ساتھ پچھلے سال شادی کرنے کے بعد انہوں نے فلموں سے بریک لے لیا۔ بپاشا نے کہا ہم اب بھی ایک الگ قسم کے شائقین کو متاثر کررہے ہیں۔ سوچ بدل رہی ہے۔ ہاں میں ٹی وی کرنے کے لئے تیار ہوں لیکن ریالٹی ٹی وی شو کرنا چاہوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ فلموں میں واپسی کا بھی منصوبہ بنا رہی ہیں اور وہ کامیڈی فلمیں کرنا چاہیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT