Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / فلم کیلئے رضامندی میں آٹھ ماہ لگے :سچن

فلم کیلئے رضامندی میں آٹھ ماہ لگے :سچن

نئی دہلی20مئی (سیاست ڈاٹ کام )مشہور و مقبول کرکٹر سچن تنڈولکر نے کہا ہے کہ ان کی زندگی پر بنی فلم ’’سچن :اے بلین ڈریمس‘‘ کے لئے حامی بھرنے میں انہیں آٹھ مہینے کا وقت لگا۔ کرکٹ میں ریکارڈس کے بادشاہ سچن نے ’یواین آئی‘ سے خاص بات چیت میں کہا کہ پہلی بار انہیں اس فلم کی پیش کش 2012میں کی گئی تھی اوراس وقت انہوں نے اسے خارج کردیا تھا۔ سچن نے کہا، ’’فلم کی پیش کش ہونے پر میرا پہلا جواب ’نہیں‘ تھا اور نہیں کو ’ہاں‘ کرنے میں آٹھ مہینے لگ گئے ۔ایک کھلاڑی ہمیشہ کھلاڑی ہی رہتا ہے اور مجھے لگا کہ اس فلم میں اداکاری نہیں ہونی چاہئے ۔فلم کے پروڈیوسرس نے بھی مجھے بتایا کہ اس میں اداکاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ حقیقی زندگی پر مبنی فلم ہے اور آپ کی حقیقی زندگی میں جو واقعات پیش آئے ہیں انہیں ہی فلم میں دکھانا ہے ‘‘۔سچن نے کہا، ’’پروڈیوسر فلم میں یہ دکھانا چاہتے تھے کہ میدان کے باہر اور اندر جو واقعات میری زندگی میں پیش آئے ،میں اس پر کیسا ردعمل ظاہر کرتا تھا،میرے ذہن میں کیا چلتا تھا۔اچھے اور بُرے وقت میں کیا سوچتا تھا۔ بُرے دور سے میں کیسے باہر نکلا وغیرہ۔‘‘

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT