Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / فلوجہ میں داعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ فضائی حملوں میں 10 عراقی سپاہی ہلاک

فلوجہ میں داعش کے خلاف امریکہ کے ساتھ فضائی حملوں میں 10 عراقی سپاہی ہلاک

یو ایس ایس کئیرسارج سے ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکی وزیر دفاع اسٹیشن کارٹر نے کہا ہے کہ ایک امریکی فضائی حملے جس میں 10 عراقی سپاہی ہلاک ہوگئے تھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں طرف ( عراق اور امریکہ ) کی غلطی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔ اسٹیشن کارٹر نے عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سپاہیوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ کارٹر نے خلیج فارس میں لنگر انداز امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کیٹر سارج میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ دونوں حلیفوں کی مشترکہ غلطی ہوسکتا ہے ۔ اس دوران عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا کہ ’ ہمارے 10 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں ۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ‘۔ یہ واقعہ اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) کے طاقتور گڑھ سمجھے جانے والے عراقی علاقہ فلوجہ میں اس وقت پیش آیا جب دونوں حلیفوں عراق و امریکہ نے فضائی حملے کرتے ہوئے عراقی زمینی افواج کو دہشت گردوں کے گڑھ کی سمت پیشقدمی کا موقع فراہم کیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT