Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / فلوجہ کے بعد موصل کو آزاد کرانے کارروائی

فلوجہ کے بعد موصل کو آزاد کرانے کارروائی

عراقی فوج کی کارروائی کا دوسرا مرحلہ شروع : وزیر دفاع عبیدی
کرکک ( عراق ) 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی افواج نے آئی ایس کے تخریب کاروں کو فلوجہ کے بیشتر علاقوں سے بیدخل کرنے کے بعد اب ان کے زیر کنٹرول دوسرے شہر موصل کو نشانہ بنا کر آج کارروائیوںکا آغاز کردیا ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بات بتائی ۔ فلوجہ میں سرکاری ہیڈ کوارٹر پر کل ہی عراقی افواج نے اپنا قبضہ بحال کرلیا تھا ۔ اس کے بعد موصل آخری بڑا شہری مرکز ہے جو ابھی تک آئی ایس کے کنٹرول میں ہے ۔ عراقی کمانڈرس نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلوجہ میں اپنے مشن کی تکمیل کے بعد موصل پر قبضہ بحال کرنے کارروائی کرینگے ۔ ومیر دفاع خالد العبیدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے صبح پانچ بجے نینوا کو آزاد کروانے کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ابتداء میں ہم قیارہ کے مقام پر قبضہ بحال کرنا چاہتے ہیں جس کو مرکز بنا کر موصل کو آزاد کروانے کی مہم شروع کی جائیگی ۔ قیارہ میں ایک ایکر فیلڈ بھی ہے اور یہ دریائے تگریس کے کنارے پر واقع ہے جو موافق حکومت افواج کیلئے اہمیت کا حامل مقام ہوسکتا ہے ۔ یہ موصل شہر سے 60 کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے ۔ آئی ایس کے باغیوں کے خلاف عراقی افواج کی اس کارروائی کو امریکی زیر قیادت افواج کی تائید حاصل ہے ۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کل ہی کہا تھا کہ موصل کو آزاد کروانے کا کام بہت جلد کیا جائیگا ۔ کل انہوں نے فلوجہ میں گذشتہ چار ہفتوں سے جاری لڑائی میں سرکاری افواج کی کامیابی کا اعلان کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT