Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / فلوجہ کے جنوبی علاقہ پر عراقی فورسیس کا قبضہ

فلوجہ کے جنوبی علاقہ پر عراقی فورسیس کا قبضہ

نیمیاہ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی انتہائی چوکس اور تربیت یافتہ دہشت گردی سے نمٹنے والی فورسیس نے آج ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے شہر فلوجہ جہاں داعش کا قبضہ ہے، وہاں فورسیس کافی اندر تک داخل ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ صرف دو ہفتہ قبل ہی فلوجہ شہر کو داعش کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ آپریشن کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل ہادی زید قصر نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کچھ جنوبی علاقوں پر قبضہ حاصل کرلیا گیا ہے اور اس کے بعد عراقی فورسیس نے پڑوسی شہر شوہادا کی جانب پیشرفت شروع کردی۔ فلوجہ کو داعش کے قبضہ سے دوبارہ حاصل کرنا ایک پیچیدہ عمل ہے جس پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT