Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / فلوریڈا میں آج ٹرمپ ۔ جن پنگ ملاقات

فلوریڈا میں آج ٹرمپ ۔ جن پنگ ملاقات

واشنگٹن۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور صدر چین ژی جن پنگ کے درمیان فلوریڈا میں کل جو ملاقات ہونے والی ہے، وہ ان دونوں قائدین کو ایک ایسا سنہری موقع فراہم کرے گی جس کے تحت دونوں ممالک اپنے تعلقات کو خوب سے خوب تر کی جانب گامزن کرسکیں۔ وائیٹ ہاؤز کے ایک سینئر عہدیدار کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ دونوں قائدین ٹرمپ کے مار ۔ اے۔ لاگو رہائش گاہ پر نہ صرف مختلف دو رخی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے بلکہ تجارت، معاشی پالیسیوں اور شمالی کوریا بھی بات چیت کے اہم موضوعات ہوں گے۔ عہدیدار کے مطابق دونوں قائدین کیلئے یہ ایک سنہری ہوگا کہ وہ ایک دوسرے کی ترجیحات پر اپنے اپنے خیالات کو واضح کریں گے تاکہ چین ۔ امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT