Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / فلوریڈا میں جم کے سابق ملازم نے دو افراد کو گولی مار کر خودکشی کرلی

فلوریڈا میں جم کے سابق ملازم نے دو افراد کو گولی مار کر خودکشی کرلی

فورل گیبلس ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) جم کے ایک سابق ملازم نے جم میں اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے منیجراور دوسرا آدمی شدید زخمی ہوئے ۔ بعدازاں حملہ آور نے خودکشی کرلی ۔ منیجر بعدازاں ہاسپٹل میں زخموں نے جانبر نہ ہوسکا ۔ یہ واقعہ ایکوی ناکس جم میں پیش آیا ۔ نفاذ قانون عہدیداروں نے جو تحقیقات کی تفصیلات بیان کررہا تھا کہا کہ فائرنگ کا واقعہ دوپہر ایک بجے پیش آیا ‘ جب کہ میرک پارک ‘ خریدار اور کھانا کھانے والے مال کے رسٹورنٹ میں تھے ۔ وہ حفاظتی مقامات کی طرف بڑھنے لگے تاکہ فائرنگ سے بچ سکے ۔ میامی کی پولیس نے حملہ آور اور متاثرین کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جم کے سابق ملازم کے انتظامیہ کے ساتھ کچھ تنازعات تھے جس کی وجہ سے فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ یہ مال میامی یونیورسٹی سے چند میل کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ پولیس کی 12کاریں اورآگ بجھانے والی لاریاں فائرنگ کے واقعہ کے بعد مقام واردات پرپہنچ گئیں ۔دیگر اسٹور کے ملازمین اور رسٹورنٹ کے ملازمین فائرنگ کے ایک گھنٹہ بعد گھر جاتے دیکھے گئے ۔ ایکوی ناکس نے اپنے بیان میں کہاکہ عہدیداروں کے ساتھ ربط قائم ہیں ۔ مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اس ہولناک سانحہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایکوی ناکس کی جانب سے انہیں صبر و تحمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT