Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / فلوریڈا میں طوفان کولن کا خطرہ ایمرجنسی کا اعلان

فلوریڈا میں طوفان کولن کا خطرہ ایمرجنسی کا اعلان

ٹامپا 6 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فلوریڈا کے خلیجی ساحل کے مکینوں کیلئے مشکل پیدا ہو رہی ہے کیونکہ یہاں میدانی و جنگلاتی طوفان کولن کی پیشقدمی کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس پیشقدمی سے یہاں شدید سیلاب کے اندیشے لاحق ہوگئے ہیں۔ مکینوں نے یہاںریتی کے بیاگس بھر لئے ہیں اور اسکولس کو قبل از وقت بند کردیا گیا ہے ۔ یہاں اسکولس میں گریجویشن تقاریب بھی ملتوی کردی گئی ہیں۔ فلوریڈا کے مغربی اور دوسرے ساحل کے ایک بڑے علاقے کو پہلے ہی طوفان کا خطرہ لاحق تھا جب قومی طوفان سنٹر نے تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈپریشن کی اطلاع دی اور بعد میں اسے طوفان کا نام دیدیا گیا ۔ سنٹر نے کہا کہ اس طوفان کے نتیجہ میں یہاں زبردست سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT