Friday , June 23 2017
Home / دنیا / فلوریڈا میں یہودیوں کو دھمکی دینے والے کی شناخت ہوئی

فلوریڈا میں یہودیوں کو دھمکی دینے والے کی شناخت ہوئی

واشنگٹن۔22 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے گذشتہ دنوں فلوریڈا میں یہودی کمیونٹی مرکز میں بم حملے کی دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کر لی ہے ۔امریکی محکمہ انصاف نے کل ایک بیان میں کہا کہ یہودی مرکز پر فون سے بم حملے کی دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ وہ ایک 18 سالہ نوجوان ہے جس کے پاس امریکہ اور اسرائیلی دونوں ممالک کی شہریت ہے۔ اس کا نام مائیکل رون ڈیوڈ قادر ہے اور اسے حال ہی میں اسرائیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔محکمہ انصاف نے بتایا کہ قادر اورلینڈو میں درج ایک مجرمانہ شکایت میں ملزم ہے جس پر اس سال جنوری سے لے کر مارچ کے درمیان فلوریڈا واقع مختلف یہودی کمیونٹی مراکز پر فون کال کرکے انہیں بم حملے کی دھمکی دینے کا الزام تھا۔ اس نے اس مدت میں تقریبا 245 دھمکی بھرے فون کئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT