Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / فلوریڈا نائٹ کلب پر حملہ آور کی بیوہ کی رہائی کی منظوری

فلوریڈا نائٹ کلب پر حملہ آور کی بیوہ کی رہائی کی منظوری

اوکلینڈ،کیلی فورنیا،2مارچ(سیاست ڈاٹ کام) فلوریڈا کے اورلینڈو میں واقع ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 49افراد کو ہلاک کرنے والے مسلح شخص کی بیوہ کو ایک جج نے جیل سے رہا کئے جانے کی منظوری دیدی ہے ۔ اس سے اس کے خلاف حکومت کے ذریعہ دائر کئے گئے مقدمہ کی مضبوطی پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔نور سلمان (30)کو جنوری میں کیلی فورنیا میں اس الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا کہ اسے جون 2016میں ہوئی فائرنگ سے قبل یہ معلوم تھا کہ اسکا شوہر عمرمتین حملہ کا منصوبہ بنارہا ہے ۔پراسیکیوٹرس چاہتے تھے کہ وہ ابھی جیل میں ہی رہے ۔لیکن امریکی مجسٹریٹ جج ڈونا رو نے اوکلینڈ عدالت میں کہا کہ حکومت نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ نور سلمان کمیونٹی کے لئے خطرہ ہے یا اس کے فرار ہونے کا اندیشہ ہے ۔نور سلمان پر انصاف کے عمل میں خلل ڈالنے اور ایک دہشت گرد تنظیم کی مادی مدد کرنے کی کوشش میں متین کی معاونت کرنے کا الزام ہے ۔ متین پلس نائٹ کلب میں فائرنگ اور لوگوں کو یرغمال بنانے کے دوران پولیس کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوگیا تھا۔نور سلمان کی ایک وکیل نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے معاملہ میں عام طور پر اس طرح سے رہائی نہیں ملتی۔جج نے فلوریڈامیں پرازیکیوٹرز کو انکے حکم کو چیلنج کرنے کے لئے 48گھنٹے کی مہلت دی ہے ۔اسکا مطلب یہ ہوا کہ نور جمعہ سے پہلے جیل سے رہا نہیں ہوسکتی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT