Monday , May 29 2017
Home / دنیا / فلوریڈا کا ایک نوجوان داعش سے تعلق رکھنے کا قصوروار

فلوریڈا کا ایک نوجوان داعش سے تعلق رکھنے کا قصوروار

فلوریڈا۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی نوجوان کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ ( داعش) کے رابطے میں آکر عوامی مقام ساحل سمندر پر بم رکھنے کی سازش رچنے کا مجرم پایا گیا۔ فریق استغاثہ نے بتایا کہ ھرلم سوریج (25) کو وسیع تباہی کے ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش اور دہشت گردوں کو مواد فراہم کرنے کا مجرم پایا گیا۔ اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ فیڈرل ایجنٹ کے ایک ملازم نے سوریج کی طرف سے فیس بک پر داعش کا اعلان کرنے کے بعد مخبر بن کر بات کی تھی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسی دوران مخبر کو سوریج کے منصوبوں کا پتہ چلا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ایک بم بنانا چاہتا تھا جسے وہ مغربی ساحل پر نصب کرکے ریموٹ سے اڑانا چاہتا تھا۔حکام نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کو جولائی 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدعا علیہ کے وکلاء نے بحث کے دوران کہا کہ ملزم مخبر کی سازش میں پھنس گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT