Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / فلپائن اور باغیوں کے مابین جنگ بندی کااعلان

فلپائن اور باغیوں کے مابین جنگ بندی کااعلان

منیلا 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت فلپائن اور کمیونسٹ باغیوں نے کل سے جنگ بندی نافذکرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ فریقین نے یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ فریقین کے مابین ایشیا کی طویل ترین تخریب کاری کو ختم کرنے کیلئے اہم نوعیت کی بات چیت کا آئندہ ہفتے آغاز ہونے والا ہے ۔ فریقین نے کہا کہ لڑائی کو روکنے سے آئندہ ہفتے ناروے میں ہونے والی بات چیت کیلئے حالات سازگار ہوسکتے ہیں۔ اس بات چیت کا مقصد 30 سے ناکام ہو رہی بات چیت کا کوئی سیاسی حل دریافت کرنا ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف فلپائن  نے صدر راڈریگو ڈیوٹرٹے کی جانب سے کمیونسٹ قائدین کو جیل سے رہا کرنے کے کل اعلان کے بعد سات دن کی یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت نے بھی اس اعلان پر مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل آوری کی جائیگی ۔ صدر کے مشیر امن جیسس ڈیوریزا نے میڈیا سے کہا کہ جب تک بات چیت کو کامیاب بنانے ماحول کو سازگار رکھنے ضروری ہو جنگ بندی نافذ رہے گی ۔ ماضی میں بھی فریقین کے مابین جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا تاہم باغیوں کی جانب سے گھات لگا کر کئے گئے حملے کے بعد اس جنگ بندی کو برخواست کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT