Monday , August 21 2017
Home / دنیا / فلپائن میں بس حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 31 ہوگئی

فلپائن میں بس حادثہ کے مہلوکین کی تعداد 31 ہوگئی

منیلا۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں حادثہ کا شکار ہوئی بس کے مہلوکین کی تعداد 31 ہوگئی جو ایک کھائی میں جاگری تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جو سڑک سے پھسل کر 80 فیٹ گہری کھائی میں جاگری۔ 46 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بس کا ٹائر اچانک پھٹ پڑا جس سے بس پر ڈرائیور قابو نہیں رکھ سکا۔ صوبائی پولیس سربراہ یارا نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے ٹائر بوجھ برداشت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حادثہ کے لئے کسی فرد واحد کو موردالزام نہیں ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ تحقیقات ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT