Friday , September 22 2017
Home / دنیا / فلپائن میں جیل سے فرار کے دوران 3قیدی ہلاک

فلپائن میں جیل سے فرار کے دوران 3قیدی ہلاک

منیلا۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) 3قیدی آج ہلاک اور چوتھا زخمی ہوگیا ۔ جب کہ وہ لوگ جنوبی فلپائن کے جزیرے کی جیل سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ یہ جزیرہ اسلام پسند عسکریت پسندوں کا مستحکم گڑھ ہے ۔ ہلاکتیں ان 14قیدیوں میں سے 3کی واقع ہوئی جو پولیس اسٹیشن سے جیل منتقلی کے دوران جنگ زدہ جزیرہ گولو میں فرار ہوگئے ۔ گولو میں ابوسیاف کے زرتعاون کیلئے اغوا کرنے والے گروپ کا مستحکم گڑھ ہے اور بعض قیدیوںکا ان عسکریت پسندوں کا ربط تھا ۔ صوبائی پولیس کے سربراہ سینئر سپرنٹنڈنٹ ماریو گلوکاند کے بموجب انہوں نے جیل کی رکاوٹیں توڑ دیں ۔ دوسری منزل سے میونسپل ہال کی پڑوسی عمارت کی چھت پر چھلانگ لگائی فوجیوں نے جوابی کارروائی کی جس میں تین قیدی ہلاک اور ایک قیدی زخمی ہوگیا ۔ جب کہ باقی کا سرگرم تعاقب کیا گیا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب رہے بعض قیدیوں کا تعلق ابو سیاف گروپ سے تھا ۔ زخمی قیدی کو دوبارہ گرفتارک کرلیا تھا جب کہ پولیس اور ملازمین پولیس باقی فرار ہونے والے 10قیدیوں کا تعاقب کررہے ہیں۔ جیل میںجملہ 32قیدی تھے جن میں سے بیشتر پر منشیات فروشی کا الزام ہے ۔فلپائن میں جیل سے فرار ہونے کے واقعات عام ہے ۔ کیونکہ جیلوں میں عام طور پر حد سے زیادہ لوگ موجود ہیں ۔ ملک کا سب سے بڑا جیل سے فرار کا واقعہ 150قیدیوں کی جنوری میں جنوبی فلپائن کی جیل سے فرار ہونے کا واقعہ ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT