Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / فلپائن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شدت

فلپائن میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شدت

ماراوي سٹی، فلپائن، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوبی ماراوي سٹی میں پھنسے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف زوردار کارروائی کرتے ہوئے فوج کے طیاروں نے ان کے ٹھکانوں پر زوردار بمباری شروع کر دی اور فوجیوں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر کر ان کی مدد کے سارے راستے بند کر دیئے ۔ فوج کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے ۔ فوج کو اس بات کا خدشہ ہے کہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد مقدس تہوار عید الفطر کے بعد ان دہشت گردوں کی مدد کے لئے مزید دہشت گرد آ سکتے ہیں اس لئے فوج اپنی مہم کو عید سے قبل ہی مکمل کر لینا چاہتی ہے ۔ اس مقام پرفوج اور دہشت گردوں کے درمیان جاری لڑائی کا پانچواں ہفتہ ہو چکا ہے اور اس میں تقریبا 350 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ یہاں سے اپنے مکانات کو چھوڑ کر جا رہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ طیاروں کی بمباری اور دونوں طرف سے کی جا رہی فائرنگ میں منہدم مکانوں میں انہوں نے متعدد نعشیں دیکھی ہیں۔ فوجی ترجمان اور بریگیڈیر جنرل ریستتتو پاڈیلا نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے اعلی افسران کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس لڑائی کو عید سے پہلے ہی ختم کر لیا جائے تاکہ عید کے بعد ان دہشت گردوںکی مدد کے لئے کہیں اور سے مدد نہیں پہنچ سکے ۔

TOPPOPULARRECENT