Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / فلپائن میں سلسلہ وار بم دھماکہ، دو ہلاک

فلپائن میں سلسلہ وار بم دھماکہ، دو ہلاک

منیلا، 07 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہوئے دو بم دھماکے میں کم از کم دو افرادہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔سٹی پولیس چیف اوسکر البایلدے نے بتایا کہ ہفتہ کی شام کو پہلا دھماکہ منیلا کے پرانے علاقے کویپو میں ایک مسجد کے قریب ہوا جس میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ وہیں تقریبا تین گھنٹے  بعد اسی علاقے کے قریب ایک گلی میں دوسرا بم دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ پولیس سربراہ نے بتایا، “ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ پتہ چل سکے کہ یہ دہشت گرد واقعہ ہے ۔ ہم کوئی اندازہ نہیں لگانا چاہتے لیکن ایسا ممکن ہے کہ یہ دو دھڑوں کے درمیان جھڑپ کا معاملہ ہو۔ ”
تین ہزار تارکین وطن کو بچایا گیا
میلان، 07مئی (سیاست ڈاٹ کام)بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 3000 تارکین وطن کو اٹلی کے ساحلی محافظین کئی تنظیموں نیبچاؤ کارروائی میں بچا لیا۔اٹلی کے ساحلی محافظین نے ایک بیان جاری کر کے آج بتایا کہ اٹلی ساحلی محافظین اور بحریہ، یورپی یونین کی سر حدی محکمہ فرانٹیکس، غیر سرکاری تنظیموں نیز کاروباری بحری جہازوں نے بحیرہ روم میں 20 مختلف مقامات پر امدادی مہم چلا کر ان لوگوں کو بچا لیا ہے ۔ساحلی محافظین نے یہ نہیں بتایا کہ کن کن ممالک کے شہریوں کو بچایا گیا ہے ۔ تارکین وطن کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق، اس سال 26 اپریل تک تقریبا 43،490 تارکین وطن سمندر کے راستے یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT