Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / فلپائن میں سمندری طوفان ‘ 2افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان ‘ 2افراد ہلاک

درختوں اور برقی ستونوں کے اکھڑجانے کی وجہ سے دیہاتوں کا باقی ملک سے ربط اور برقی سربراہی منقطع
منیلا ۔ 16اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور سمندری طوفان سے شمال مشرقی فلپائن آج دہل کر رہ گیا ۔ اس طوفان کے نتیجہ میں شمالی فلپائن میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ۔برقی سربراہی کا سلسلہ منقطع ہوگیا اور بعدازاں سیلاب اور درختوں کے جڑ سے اکھڑ کر گرجانے کی وجہ سے کئی دیہات باقی ملک سے غیر مربوط ہوگئے ۔ سمندری طوفان ’’ ساریکا ‘‘ فی الحال کرین کے قریب مرکوز ہے ۔ اس طوفان کی وجہ سے آج علی الصبح تیز رفتار آندھی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے آندھی کی رفتار 220کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ شمالی جزیرہ لوزان میں دوپہر کے وقت یہ سمندری طوفان حملہ کرے گا ۔ یہ جزیرہ جنوبی بحرچین میں واقع ہے ۔

ایک اور سمندری طوفان امکان ہے کہ بحرالکاہل میں پیدا ہوگا جس کی وجہ سے جاریہ ہفتہ فلپائن میں مزید تباہی پھیل سکتی ہے ۔ طوفان ساریکا کی رہ گزر میں واقع  تقریباً 10ہزار دیہی عوام اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ‘ انہیں 100سے زیادہ ہنگامی پناہ گاہوں میں رہائش فراہم کی گئی ہے ۔ سرکاری محکمہ موسمیات کے بموجب وزیر فلاح و بہبود جوڈی ٹاگنی والو اور میئر نیلیانٹو بیہاٹا  نے کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے درخت اور برقی ستون اکھڑ گئے جس کی وجہ سے سڑکیں ناقابل آمد و رفت ہوگئی اور برقی سربراہی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ۔ ساحلی دیہات کے عوام کو قبل ازیں محفوظ علاقوں کو منتقل ہوجانے کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ اب یہ تمام دیہات باقی ملک سے کٹ کر الگ تھلگ ہوگئے ہیں ۔ تاحال ہلاکتوں کی درست تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ۔ دو اموات کی سرکاری طور پر توثیق ہوگئی ہے ۔

مشرقی صوبہ میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ کر غرق ہوگیا اور ایک کاشتکار جو گھر واپس ہورہا تھا مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔ ایک اور ہلاکت جس کا تعلق سمندری طوفان سے ہے اُس کی ہنوز توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ جمعہ کے دن اتنی زبردست بارش ہوئی جو ایک ماہ کی مجموعی بارش کے مساوی ہے ۔ دریائیں اور کھاڑیاں سیلاب کی وجہ سے طغیانی میں ہیں ‘ نشیبی زراعی دیہات زیرآب آگئے ہیں ۔ تقریباً دو لاکھ 60ہزار افراد برقی سربراہی اور مواصلات کی سہولتوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔  50کوہ پیما ‘ کوہ ترک سے ناخوشگوار موسم کی وجہ سے واپس آگئے ہیں ۔ جب کہ 16کوہ پیما پہاڑ پر پھنس گئے ہیں‘200اندرون ملک اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور پھنسے ہوئے مسافروں کا بندرگاہوں سے تخلیہ کروایا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT