Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / فلپائن میں طوفان میلور اور سیلاب سے 11 ہلاک

فلپائن میں طوفان میلور اور سیلاب سے 11 ہلاک

منیلا ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے مختلف عمارتوں کی چھتوں پر پناہ گزین افراد کو بچانے کی کارروائی جاری ہے۔ طوفان میلور میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے جبکہ شہر کے 80 فیصد علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے وسطی جزائر کے علاوہ دارالخلافہ منیلا میں بھی عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے جہاں گذشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جزیرہ مندورو میں مچھیروں اور کسانوں کو ہنوز شدید بارش اور سیلاب کا سامنا ہے۔ جزیرہ مندورو منیلا کے جنوب میں واقع ہے۔ سڑکوں سے پانی پھیل کر عمارتوں کے پہلی اور دوسری منزلوں تک پہنچ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT