Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / فلپائن میں منشیات کے 32 مجرمین ایک ہی دن میں ہلاک

فلپائن میں منشیات کے 32 مجرمین ایک ہی دن میں ہلاک

منیلا ۔ 16 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام) : فلپائن پولیس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطالعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ شمالی صوبہ میں انسداد منشیات کے آپریشنس جو جاریہ ہفتہ انجام دئیے گئے جس میں 32 منشیات کے مبینہ مجرمین ہلاک ہوئے جو گذشتہ آپریشنس کی ہلاکتو ںکی تعداد سے 11 زائد ہیں ۔ یاد رہے کہ صدرفلپائن روڈ ریگوڈوتیرے نے ایک سال قبل ہی منشیات کے خلاف اپنی جنگ کا اعلان کردیا ہے ۔ اس دوران سینئیر سپرنٹنڈنٹ رومیو کرامت جونیئر نے بتایا کہ بلاکان صوبہ میں ایک ہی دن میں 67 پولیس آپریشنس انجام دئیے گئے جس میں پولیس انکاونٹر میں 32 مجرمین مارے گئے جو منشیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث تھے ۔ پولیس نے اس کے بعد 986 گرام منشیات ، آتشیں اسلحہ ، دستی بم اور گولہ بارود ضبط کیے ۔۔

TOPPOPULARRECENT