Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / فلپائن میں میئر امیدوار کو گولی ماردی گئی

فلپائن میں میئر امیدوار کو گولی ماردی گئی

منیلا۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن میں میئر کے عہدہ کیلئے امیدوار کی گولی مار دی گئی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی جبکہ قومی انتخابات سے متعلق تشدد کے واقعات میں اب تک جملہ 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فلپائن میں سیاسی تشدد روایت بن چکی ہے جہاں بندوق کلچر کے علاوہ سیاستدانوں کی خانگی فوج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں میں کرپشن عام ہے اور ہر انتخابات میں کافی ہلاکتیں ہوا کرتی ہیں ۔ تازہ واقعہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے جنوبی فلپائن میں سیاستداں اور مانڈوسیبالوس کے گھر میں گھس کر اُنھیں گولی ماردی ۔ وہ لینٹاپیان ٹاؤن کے میئر کیلئے امیدوار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT