Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / فلپائن میں 3دہشت گرد ہلاک‘قائد کا قتل

فلپائن میں 3دہشت گرد ہلاک‘قائد کا قتل

منیلا، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں فوج نے دہشت گرد تنظیمدولت اسلامیہ حامی ابو سیاف گروپ کے ایک رہنما کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔فلپائن کی فوج کے ذرائع نے کل یہ اطلاع دی کہ گروپ کا منصوبہ یہاں بوھول جزائر میں سیاحوں کے اغوا کرنے کاتھا لیکن فوج نے ایک مہم کے تحت اس کے منصوبے کو ناکام کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کے تحت فوج اور گروپ کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں گروپ کا ایک سینئر لیڈر مارا گیا۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ریسٹي ٹٹو پاڈیلا نے بتایا کہ فوج کے ساتھ تصادم میں ممنوعہ گروپ ابو سیاف کا ایک دہشت گرد مارا گیا۔ حالانکہ انہوں نے اس کا نام نہیں ظاہرکیا۔یہ جزائر میں اغوا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ابو سیاف گروپ کا رکن تھا۔فلپائن کے فوجیوں نے سیاحتی جزیرہ پر اسلامک اسٹیٹ سے متعلق تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جو سیاحوں کو اغوا کرنے میں ناکام رہنے کے بعد روپوش ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔فوجی ترجمان نے آج بتایا کہ یہ دہشت گرد ابو سیاف گروپ کے تھے جنہیں بوہول جزیرہ پر کل ایک تصادم کے دوران ہلاک کردیا گیا۔ فوج کے عمومی امور کے سربراہ کرنل اڈگارڈ اریوالو ن کہاکہ ابھی بھی دو یا تین چھ دہشت گرد چھپے ہیں۔مسٹر اریوالو نے کہا، ‘رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور ان کے پاس سامان کی کمی ہے ‘۔ تقریباً 10 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بوہول میں اسی ماہ دراندازی کی تھی۔ مغربی ممالک نے اس جزیرہ پر سفر کے سلسلے میں وارننگ جاری کی ہے ۔ فوج نے 11 اپریل کو چھ اور گزشتہ ہفتہ ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT