Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / فلپائن میں 43 غیر ملکی گرفتار

فلپائن میں 43 غیر ملکی گرفتار

منیلا، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کی پولیس نے سنگاپور کی ایک خاتون کے اغوا کے معاملے میں دارالحکومت منیلا کے ایک کسینو ریزارٹ سے آج 43 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا جن میں سے بیشتر چینی شہری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ گروہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناتا ہے اور ان کو اونچی شرح سود پر قرض دیتا ہے ۔ اس گروہ کے خلاف 2015 سے اب تک 11 معاملے درج کرائے گئے ہیں۔ اس میں چین اور سنگاپور کے دو گروہوں کے ا رکان شامل ہیں۔ امیگریشن بیورو کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 17 جولائی کو سولائیرے کسینو سے سنگاپور کی 48 سالہ خاتون کو اغوا کیا گیا تھا اور اسے پاس کے ہی ایک ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔ وہاں اس خاتون کو یرغمال بنایا گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور رہائی کے عوض ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس کے سربراہ رونالڈ ڈیلا روسا نے کہا کہ خاتون کو اگلے دن آزاد کرا لیا گیا اور دو ملیشیائی اور 41 چینی شہریوں سمیت 43 لوگوں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

امریکی سنیٹر میک کین کو دماغ کا کینسر
واشنگٹن، 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سنیٹر میک کین کے دماغ میں ٹیومر (پھوڑا) ہے ان کے گھروالے اسپتال علاج پر غور کررہے ہیں جس میں کیموتھراپی اور تابکاری شمال ہے ۔ یہ اعلان ان کے دفتر نے کیا۔تین مرتبہ ریپلکن سنیٹر رہے اور سابق صدارتی امیدوار 80 برس کے ہیں ان کی آنکھ کے پاس سے منجمد خون ہٹانے کیلئے آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ ایریزدنا کے اپنے مکان میں رہ رہے ہیں۔جب اس منجمد خون کے خلیوں کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ان کے دماغ کے ٹیومر کی وجہ سے ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT