Sunday , May 28 2017
Home / دنیا / فلپائن کے ایک شہر میں طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ

فلپائن کے ایک شہر میں طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ

منیلا۔5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جب کہ جنوبی فلپائن میں ایک طاقتور زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ شہر کے افراد گذشتہ ماہ کے زلزلے کے اثرات سے ہنوز سنبھل ہی نہیں پائے تھے کہ آج 5.9شدت کا زلزلہ کا جھٹکہ شہر سوریگاؤ اور مضافاتی علاقوں میں محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے بعض مکانوں کی دیواریں منہدم ہوگئیں ۔ ایک خاتون قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگئی جب کہ دیگر 29 افراد زخمی ہیں ۔ مقامی ٹی وی کی اطلاع کے بموجب زلزلہ کا نیا جھٹکہ سوریگاؤ شہر میں جو جزیرہ منڈاناؤ میں واقع ہے محسوس کیا گیا ۔ گذشتہ ماہ اس علاقہ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 8ہلاک اور 250سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔
کوسوومیں سابق باغی قائد کی ہلاکت کا مطالبہ
پرسٹینا ۔ 5مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہزاروں احتجاجیوں نے کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا کا محاصرہ کرلیا ۔ وہ راموش ہردیناج کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ وہ ایک سابق باغی قائد ہیں جنہیں سربیا میں جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ وہ کوسوو کے سابق وزیراعظم رہ چکے ہیں ۔ انہیں جنوری میں فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ 1998 – 99ء کے دوران انہوں  نے جنگ آزادی کے دوران قانون کا استحصال کیا تھا ۔ احتجاجیوں نے فرانس کے انصاف کے نظام سے اپیل کی ہے کہ سربیا کی جانب سے عائد جھوٹے الزامات کو مسترد کردیں ۔ یونیورسٹی کے ایک نامور پروفیسر نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT