Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / فلپائن کے منڈاناؤ جزیرہ پر مارشل لاکا نفاذ

فلپائن کے منڈاناؤ جزیرہ پر مارشل لاکا نفاذ

منیلا، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے صدر روڈریگو دوترتے نے ملک کے جنوبی جزیرہ منڈاناؤ میں فوج اور نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ سے منسلک جنگجوؤں کے درمیان تصادم کے بعد دو مہینوں کے لیے مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کیا ہے ۔فوجی حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں جنوبی جزیرے میں سکیورٹی فورسز کے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ۔واضح رہے کہ منڈاناؤ میں کئی باغی مسلم گروپ برسر پیکار ہیں اور وہ زیادہ خودمختاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس شہر کی آبادی تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل ہے ۔مسٹر دوتیرتے نے مارشل لا لگانے کا اعلان روس کے اپنے دورے کے دوران کیا اور انھیں یہ دورہ مختصر کرکے وطن واپس آنا پڑا۔مارشل لا کے تحت فوج کو قانون نافذ کرنے کے اختیارات مل جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو بغیر کسی چارج کے طویل مدت تک حراست میں رکھ سکتے ہیں۔

 

ٹیڈروس اودھنوم عالمی دارہ صحت کے نئے ڈائریکٹر جنرل
جنیوا، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک ایتھوپیا کے سابق وزیر صحت او ر وزیر خارجہ ٹیڈروس اودھنوم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نئے ڈائریکٹر جنرل منتخب کئے گئے ہیں۔ جنیوا میں منعقد ہوئے عالمی ادارہ صحت کے 70 ویں اجلاس (ڈبلیو ایچ اے )) کے دوران مسٹر اودھنوم کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ۔ وہ مارگریٹ چان کی جگہ لیں گے ۔ محترمہ مارگریٹ چان یکم جنوری 2007 سے ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ مسٹر اودھنوم سال 2012 سے 2016 تک ایتھوپیا کے وزیر خارجہ اور 2005سے 2012 تک وزیر صحت رہے ہیں۔ وہ ایڈز کے خلاف جنگ کے لئے گلوبل فنڈ کے بورڈ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ان کی میعاد یکم جولائی سے شروع ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT