Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / فلپائن کے نائٹ کلب میں دھماکہ ایک ہلاک

فلپائن کے نائٹ کلب میں دھماکہ ایک ہلاک

زمبوانگا (فلپائن) ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گڑبڑ زدہ جنوبی فلپائن کے ایک نائٹ کلب میں ہوئے زبردست دھماکوں میں ایک فرد ہلاک اور دیگر 9 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ کلب کی چھت میں بڑا سوراخ ہوگیا اور کلب میں استعمال کی جانے والی کرسیاں شہر کی سڑکوں پر بکھر گئیں۔ پولیس ترجمان الیگزنڈر مبالوٹ نے بتایا کہ دھماکہ میں کلب کا کیشیئر ہلاک ہوگیا جبکہ کلب میں کام کرنے والی 6 خاتون ملازمین اور تین مرد ملازم زخمی ہوئے جنہیں بغرض علاج ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کی گئی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ دھماکہ کے پس پشت کسی انتہاء پسند تنظیم کا ہاتھ تو نہیں۔ مبالوٹ نے بتایا کہ زمبوانگا شہر کو بھی دہشت گردوں کی جانب سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ جاریہ سال جنوری میں بھی ایک کمرشیل سنٹر میں پارک کی گئی ایک کار میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک ہلاک اور دیگر 48 افراد زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT