Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما اور دبیر پورہ میں دو نوجوانوں کی خود کشی

فلک نما اور دبیر پورہ میں دو نوجوانوں کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقوں فلک نما اور دبیرپورہ میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد شاہنواز احمد جو پیشہ سے خانگی ملازم ، نواب صاحب کنٹہ فلک نما میں رہتا تھا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہنواز کا اس کے گھر والوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 38 سالہ احمد علی خاں جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم چنچل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ سال 2013 ء میں اس شخص کی بیوی کی موت ہوگئی تھی اور وہ تب سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT