Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فلک نما تا محبوب نگر ڈبل ریلوے لائن

فلک نما تا محبوب نگر ڈبل ریلوے لائن

شادنگر ۔ 8؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  فلک نما تا محبوب نگر ریلوے لائن کے لئے ٹنڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ ڈبل ریلوے لائن کے لئے عنقریب سنگ بنیاد رکھا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار محبوب نگر ایم پی اے پی جتیندر ریڈی نے شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست میں انڈسٹری قیام کے خواہش مندوں کو انڈسٹری کے اجازت کی منظوری کے لئے ای پاس کی بہترین سہولت مہیا کی ہے ۔ ای پاس کے ذریعہ تلنگانہ حکومت نے 765 انڈسٹریوں کو منظوری دی ہے ۔ جتیندر ریڈی نے کہا کہ شادنگر حلقہ جدید ضلع رنگاریڈی میں شامل ہونے کی وجہ سے شادنگر اور کتور منڈل کے علاوہ ضلع محبوب نگر میں بڑے پیمانے پر انڈسٹریاں قائم ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ انڈسٹریوں کے قیام کی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہونے کے امکانات ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شادنگر حلقہ کے علاوہ محبوب نگر ضلع کو بھی ترقی ہوگی ۔ لکشمی دیوی پلی پراجکٹ کے لئے 18 ٹنڈرس پورے ہوئے ہیں اور مزید تین ٹنڈر ہونا ہے ۔ تین ٹنڈرس مکمل ہونے کے ساتھ ہی تعمیری کام عمل میں آئیگا ۔ جس کی وجہ سے ضلع رنگاریڈی اور محبوب نگر کو پانی کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ مستقر شادنگر کے چٹان پلی ریلوے اور برج کے متعلق ایم پی جتیندر ریڈی سے سوال کرنے پر انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریلوے اوور برج کے لئے کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ ریلوے اوور بریج کے لئے درکار فنڈس میں مرکز کے علاوہ ریاست کی بھی حصہ داری ہوتی ہے ۔ ریلوے اوور برج کے لئے مرکز 50 فیصد اور ریاست 50 فیصد فنڈ مہیا کرنے کے سا تھ ہی تعمیری کام کا آغاز ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT