Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما میں تاجر کی خودکشی

فلک نما میں تاجر کی خودکشی

حیدرآباد 18 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک تاجر کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جو خرابی صحت سے کافی پریشان تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ عبدالرحمن جو بی بی کا چشمہ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے فور وہیلر کا تاجر تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص گزشتہ 6 ماہ سے مرض کے متعلق ذہنی اذیت کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے کل رات زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT