Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما میں قتل کی واردات

فلک نما میں قتل کی واردات

حیدرآباد۔ 6 ڈسمبر (سیاست نیوز) فلک نما اَچی ریڈی نگر میں آج پیش آئے ایک واقعہ میں کچرا پھینکنے کے تنازعہ پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ اے سی پی فلک نما محمد عبدالباری نے بتایا کہ 28 سالہ افروز احمد جو لاری میکانک تھا ، ساکن درانی ہلز اچی ریڈی نگر کا کچرا پھینکنے کے مسئلہ پر اپنے پڑوسی فاروق احمد ویلڈرسے جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجہ میں فاروق نے افروز کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔ حملے میں افروز شدید زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ فلک نما پولیس نے اس سلسلے میں ایک قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فاروق کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT