Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / فلک نما میں ہراسانی سےتنگ آکر خاتون کی خودکشی

فلک نما میں ہراسانی سےتنگ آکر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک خاتون نے ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ پہلے شوہر اور اس کے بعد سسرالی رشتہ دار بھی اسے اذیت پہونچا رہے تھے ۔ جس سے تنگ آکر زرینہ بیگم نے انتہائی اقدام کیا ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 38 سالہ زرینہ بیگم گلذار نگر فلک نما علاقہ کے ساکن محمد حفیظ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2001 میں ہوئی تھی ۔ شوہر اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر بیوی کو ہراساں کرتا تھا اور مارپیٹ کا نشانہ بناتا تھا اور گذشتہ چند روز سے خاتون کو اس کے سسرالی رشتہ دار بھی ہراساں و پریشان کرنے لگے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ فلک نما پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT