Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / فلک نما پیالیس گراؤنڈ حیدرآباد میں ورلڈ موٹرنگ ہیریٹج

فلک نما پیالیس گراؤنڈ حیدرآباد میں ورلڈ موٹرنگ ہیریٹج

حیدرآباد۔ 5 فروری (سیاست نیوز) کارٹیئر کنکورس ڈی الیگنس نے حیدرآباد کے فلک نما پیالیس گراؤنڈس پر اپنا پانچواں ایڈیشن منعقد کیا۔ ممبئی اور دہلی کے درمیان پہلے چار ایڈیشن منعقد کرنے کے بعد فیوا (فیڈریشن انٹرنیشنل ڈیس وہیکلس انسینس)  ورلڈ موٹرنگ ہیریکج سال پروگرام شروع کیا ہے جو یونیسکو کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ اس میں سب سے اعلیٰ 8 کلاسک کاروں کی نمائش کی گئی ۔ اس میں 1945ء اور 1965ء کی کاریں بھی ہیں بلکہ موٹر سائیکلوں میں 1930ء، 1945ء اور 1946ء کے علاوہ 1969ء کے ماڈلس بھی نمائش میں رکھے گئے تھے۔کارٹیئر کے مشرق وسطیٰ ، ہندوستان اور آفریقہ کے ریجنل مینیجنگ ڈائریکٹر جی ایلکس نے بتایا کہ کارٹیئر اور ہندوستان کے درمیان تعلقات ایک صدی پرانے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT