Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلک کو آل سینٹس کی تاریخی جشن تقاریب میں تہنیت

فلک کو آل سینٹس کی تاریخی جشن تقاریب میں تہنیت

حیدرآباد ، 7 ڈسمبر (ای میل) انٹرنیشنل چمپئن کراٹیکا سیدہ فلک کو شہر کے قدیم آل سینٹس ہائی اسکول نے اپنے تاریخی 160 جشن تقاریب کے تحت شایانِ شان انداز میں تہنیت پیش کی ہے۔ فلک نے اسکولی تعلیم اسی ادارہ سے حاصل کی ہے۔ چنانچہ بجا طور پر اس اسکول کو کراٹے میں فلک کے کارہائے نمایاں پر فخر ہے۔ تہنیتی تقریب کے موقع پر معزز گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن اور کئی خصوصی مدعوئین شریک ہوئے۔ ریورنڈ برادر کے ایم جوزف (اسسٹنٹ جنرل۔ مونٹفورٹ برادرز، روم) نے سیدہ فلک کو تہنیت پیش کی، جو آل سینٹس کی تاریخ کی واحد لڑکی (اسپورٹس میں انٹرنیشنل چمپئن ) ہیں۔ اس موقع پر والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT