Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلیویا اور کیربر کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی

فلیویا اور کیربر کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی

پیرس ۔ 22 اکٹوبر  (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس اوپن  اطالوی چیمپئن فلیویا پینیٹا اور جرمن کھلاڑی  اینجلیک کیربر نے آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں جگہ بنا لی۔ ان سے قبل رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، گاربائن موگوروزا، پیٹرا کویٹووا ، ماریا شارا پوا اور اگنیسکا رڈوانسکا بھی23 اکتوبر سے یکم نومبر تک سنگا پور میں کھیلے جانے والے  ٹینس سیزن کے آخری ٹورنمنٹ میں جگہ حاصل کر چکی ہیں اور صرف ایک کھلاڑی کو داخلہ  ملنا باقی رہ گئی ہے۔ فلیویا پینیٹا کے بموجب  ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی دیرینہ خواب کی تکمیل ہے سیزن کا شاندار اختتام اور کھیل کو الوداع کہنے کا بہترین موقع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT