Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فلیٹ ’اے ‘ ٹیم نے ای این سی -X کنٹری چمپئین شپ جیت لیا

فلیٹ ’اے ‘ ٹیم نے ای این سی -X کنٹری چمپئین شپ جیت لیا

وشاکھاپٹنم ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلیٹ ’اے ‘ نے سال 2016-17 ء کیلئے ایسٹرن نیوی کمانڈ X کنٹری چمپئین شپ جیت لیا ۔ فلیٹ ’ بی ‘ رنر اپ رہی ۔ آئی این ایس ڈیگا میں منعقدہ ٹاملناڈو کے آؤاسٹیشنس یونٹوں کے بشمول مشرقی بحری کمان کے تمام اداروں اور جہازوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد ملک بھر کے بحریہ کے اہلکاروں میں اسپورٹس کو مقبول بنانے کے علاوہ ای این سی X کنٹری ٹیم کا انتخاب کرتا تھا ۔ اس چمپئین شپ کی نگرانی و سرپرستی اتھیلیٹس فیڈریشن کے بین الاقوامی اسوسی ایشن اور اتھیلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا کے اصول و قواعد کے مطابق کی جاتی ہے ۔ اس ایونٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے اور مقامی فلوشیلا ٹیم کے پون کمار ایس ای اے I نے کامیابی حاصل کی ۔ آئی این ایس ڈیگا کے کمانڈنگ آفیسر کموڈور دیبانل بھٹاچاریہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور انفرادی کامیابی حاصل کرنے والوں کو فاتح ٹیموں کیلئے انعامات اور ٹروفی عطا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT