Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فلیکسی گرنے سے نوجوان ہلاک

فلیکسی گرنے سے نوجوان ہلاک

سدی پیٹ 12 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ میں آج چیف منسٹر کے سی آر پروگرام کے چند گھنٹوں بعد ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب سدی پیٹ میں منعقدہ چیف منسٹر کے سی آر کے جلسہ عام کے چند گھنٹے بعد اچانک موسلا دھار بارش ہوئی اور اس پروگرام میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی فراہم کرنے والے محمد حمزہ کے 23 سالہ فرزند محمد عمادالدین پروگرام کے بعد پانی کی ٹینکر کو واپس لینے پہونچے تھے، عین اسی وقت تیز ہواؤں کے بعد پروگرام میں نصب فلیکسی عمادالدین کے سر پر گر پڑا۔ جس کے فوری بعد عمادالدین برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ اس افسوسناک خبر کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر ہریش راؤ، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، ایم ایل سی فاروق حسین، بلدیہ صدرنشین راجہ نرسو اور دیگر قائدین متوفی کے والد محمد حمزہ سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ ہریش راؤ نے محمد حمزہ کو حکومت کی جانب سے امداد کا تیقن دیا۔ محمد عمادالدین پالی ٹیکنک کی تعلیم حاصل کرچکے تھے اور اپنے والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹاتے تھے۔ نوجوان کی اچانک موت سے سدی پیٹ کے مسلمانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

TOPPOPULARRECENT