Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / فنڈز میںتغلب کیلئے پراجکٹوں کی تزئین میں تبدیلی: جئے پال ریڈی

فنڈز میںتغلب کیلئے پراجکٹوں کی تزئین میں تبدیلی: جئے پال ریڈی

حیدرآباد۔11جولائی ( این ایس ایس) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے آج الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹوں کی دوبارہ تزائن کا مقصد رشوت ستانی ہے اور اس ضمن میں ان کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں ۔ وہ نارائن پیٹ ۔ کوڑنگل جل سادھنا سمیتی کے زیراہتمام ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں تلنگانہ پولیٹیکل جے اے سی کے صدر کودنڈارام ‘ جسٹس ( ریٹائرڈ ) چندر کمار ‘ سابق وزیر ڈی کے ارونا ‘ سی پی ایم ریاستی سکریٹری ٹی ویر بھدرم ‘ بی جے پی کے لیڈر ناگم جناردھن ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ پروفیسر کودنڈارام نے پالامورو پراجکٹ پر بہت جلد ایکشن پلان کے اعلان کا فیصلہ کیای ۔

TOPPOPULARRECENT