Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / فنڈز کیلئے ڈنر میں ایک کروڑ روپئے جمع: عام آدمی پارٹی

فنڈز کیلئے ڈنر میں ایک کروڑ روپئے جمع: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج 1 کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کا نشانہ پورا کرنے کا دعویٰ کیا ، جو لگ بھگ 400 تاجرین کی تائید و حمایت کا عکاس ہے جنھوں نے یہاں فنڈز جمع کرنے کیلئے منعقدہ ڈنر میں حصہ لیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا اور وزراء کپل مشرا، عمران حسین اور ایم ایل ایز سکھبیر سنگھ دلال اور سوم دت کی شرکت والے ایونٹ میں پارٹی کے کنوینر ٹریڈ ونگ برجیش گوئل نے اعلان کیا کہ تاجرین کی تائید و حمایت نے پارٹی کو ٹارگٹ کے حصول میں مدد کی اور یہ فنڈز پنجاب اور گوا کے انتخابات میں استعمال کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT